کراچی میں 3 تفریحی مقامات کے نئے ٹھیکوں کی تیاری مکمل کرلی گئی۔چار سے بارہ جولائی تک نیلامی ہوگی، ٹھیکوں کا تخمینہ دس کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
کراچی چڑیا گھر ، سفاری پارک اور لانڈھی زو میں انٹری فیس، پارکنگ فیس، پلےایریا، شاپس، کینٹین اور اسٹالز کی نیلامی کی منظوری دے دی گئی۔ تفریحی مقامات پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے ٹھیکے نیلام کئے جائیں گے۔ تینوں تفریحی مقامات کے ٹھیکے کھلی نیلامی کے ذریعے ایک سال کی مدت کیلئے دیےجائیں گے۔
کے ایم سی کی جانب سے ٹھیکوں کی نیلامی کے لئے اشتہارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکم کا کہنا ہے کہ تفریح مقامات پر جاری ٹھیکوں کی مدت 30 جون کو مکمل ہو رہی ہے۔
کراچی چڑیا گھر میں 4 سے 6 جولائی تک اور سفاری پارک میں 10 سے 12 جولائی کے درمیان نیلامی ہوگی۔
چڑیا گھر گارڈن اور لانڈھی زو میں مجموعی طور پر27 سائیٹس کے لائسینس جاری کئے جائیں گے۔ انہی دونوں مقامات پر 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ٹھیکے نیلام کئے جائیں گے جبکہ سفاری پارک میں دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے گیارہ ٹھیکے نیلام ہوں گے۔