سندھ حکومت کی جانب سے سوا دو ارب قرض پر30 سال میں 22 ارب سود ادا کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکومت سندھ نے مالی سال 1994-95ء میں وفاقی حکومت سے 2 ارب 23 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار روپے (کیش ڈیولپمنٹ لون) قرض لیا اور اس پر 30 برسوں میں 22 ارب 27 کروڑ 65 لاکھ 90 ہزار روپے سود ادا کیے۔
سندھ حکومت پر تاحال 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔
محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق مالی سال 2014-15ء تک 12 ارب 75 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار روپے ادائیگی کے باوجود 14 ارب 13 کروڑ 23 لاکھ روپے واجب الادا رہ گئے۔
مالی سال 2021-22ء میں 15 ارب 23 کروڑ 53 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔
رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 21 کروڑ 74 لاکھ 30 ہزار روپے سود ادا کرنے کے باوجود ابھی تک 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے ابھی تک واجب الادا ہیں۔
پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2001ء میں کیش ڈیولپمنٹ لون پر سود ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مگر پرویزمشرف کے ہی حکم پر ان کی حکومت میں عملدرآمد نہیں ہوسکا۔