پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے شہریوں کی شکایات پر شواہد دیکھ کر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دورانِ علاج غفلت برتنے پر درجنوں ڈاکٹرز کے لائسنس معطل کردیئے۔
دوران علاج غفلت برتنے پر 5 اموات کے ذمہ دار ڈاکٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ مزید 25 ڈاکٹرز کے لائسنس بھی معطل کردیئے ہیں۔
درجنوں ڈاکٹرز کو جرمانے کیے ساتھ ہی 18 کو وارننگ دیتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ڈاکٹرز کے خلاف 85 کیسز نمٹا دیئے۔