Aaj Logo

شائع 03 جون 2023 07:19pm

جامعات، کالجز میں طالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

Welcome

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے جامعات اور کالجز میں طالبات کو منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون ملزمہ نصرت پہلے بھی 4 مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے ملزمہ کا ساتھی الطاف بھی 6 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ 30 ہزار نقد، 2 کلو چرس اور آئس برآمد کیا گیا ہے خاتون منشیات فروشی کے لئے کم عمربچوں کو استعمال کرتی تھی، گروہ منشیات اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

Read Comments