اسلام آباد: نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل نیب کا پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوکیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں بلکہ بطور گواہ جاری ہوا، لہٰذا 7 جون کو ان کا بیان بطور گواہ قلمبند ہوگا۔
نیب کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت طلبی کے نوٹس کی وجہ بنانے کے پابند ہیں، عدالت میں بتا چکے ہیں ہمیں بشریٰ بی بی کی گرفتاری مقصود نہیں۔
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات اور ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا ریکارڈ اور القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت کرتے ہوئے اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیرمؤثر قرار دی تھی۔
دوسری جانب نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا، اسی لئے انہیں دوبارہ نیب طلب کیئے جانے کا امکان ہے۔