Aaj Logo

شائع 03 جون 2023 11:11am

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظور دے دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد تک کے اضافے کی منظوری دے دی۔

سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد جب کہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی نادرن کے لیےگیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی میٹرک میلین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اوگرا کی جانب سے سوئی نادرن پر اوسط قیمت 1238 روپے 68 پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Read Comments