Aaj Logo

شائع 03 جون 2023 10:41am

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال

Welcome

سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ بریکس گروپ اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا پہنچے ہیں، اس دوران کی گئی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ وزرائے خارجہ کی نشست میں ایران، سعودی عرب معاہدے پر عمل درآمد کے اقدامات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی جب کہ عالمی امن و سلامتی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ کوششیں تیز کرنے کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔

Read Comments