خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں کینسر کے علاج کیلئے فنڈز نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رقم نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کی فراہمی روک دی گئی۔
مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ریاض انور نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں گے جس کے بعد مسائل حل ہوں گے ۔ فنڈز مختص کرنے کے بعد اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 8 ہزار کینسر کے مریض رجسٹرڈ ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے کینسر کے علاج کیلئے فنڈز نہیں مل رہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند ہے۔
۔