Aaj Logo

شائع 02 جون 2023 05:07pm

پراپرٹی ٹیکس کے واجبات ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پراپرٹی ٹیکس کے واجبات 30 جون تک ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکریٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر پراپرٹی ٹیکس، پاکستان پوسٹل سروسزکے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس واجبات 30 جون تک ادا نہ کرنے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور سندھ اربن پراپرٹی ٹیکس کے تحت جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکریٹری بلدیات سندھ نے کہا کہ سندھ اربن پراپرٹی ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں، پیچیدگیوں کو دورکرتے ہوئے صنعتی، رہائشی، کمرشل جائیدادوں پر واجب الادا ٹیکس ہر صورت وصول کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نادھندگان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز کیا جائے ساتھ ہی میڈیا پرجائیداد کی تفصیلات مشتہرکرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

سید نجم شاہ نے واضح کیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی، ضبطگی اور نیلامی عمل میں لائی جاسکتی ہے کرپشن، غیرقانونی رعایت میں افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Read Comments