سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے دائر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 9 جون کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان بنچ کا حصہ ہوں گے۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی نے 2017 میں پانامہ پیپرز میں سامنے آنے پر 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی۔
ان 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے ایک درخواست گزار ایڈووکیٹ طارق اسد فوت ہو چکے ہیں۔