Aaj Logo

شائع 01 جون 2023 04:58pm

9 مئی واقعہ: حماد اظہر اور اسلم اقبال کا 700 مرتبہ عمران خان سے رابطہ ہوا

9 مئی کو لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کا عمران خان اور پارٹی ورکروں سے 700 دفعہ رابطہ ہوا ہے، دونوں افراد کی 10 سے 15 مرتبہ لوکیشنز تبدیل ہوئیں۔

پولیس نے ڈرائیور، رشتہ داروں سمیت کئی افراد کو حراست میں لے رکھا ہے، پولیس نے کئی جگہوں پر چھاپے مارے مگر گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم کا مختلف سموں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے کو مزید متحرک کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل میاں اسلم اقبال کے بھائی، بھتیجے اور رشتہ داروں کو پولیس گرفتار کرچکی ہے جبکہ حماد اظہر کے سیکرٹری اور راشتہ دار بھی پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔

حماد اظہر کی شاد باغ اور جی ٹی روڈ پر واقع فیکٹریوں میں موجود ہونے کی اطلاع

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مفرور رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی شاد باغ اور جی ٹی روڈ پر واقع فیکٹریوں میں موجود ہونے کی اطلاع ہے ، جس پر پولیس نے فیکٹری کو سیکیورٹی کے پیش نظرسیل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں۔

Read Comments