سندھ پبلک سروس کے امتحانات میں فراڈ کی رپورٹ سامنے آگئی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے امتحانات میں فراڈ کرکے 400 پیپرز میں ٹیمپرنگ کی گئی۔
رپورٹ میں مقابلے کے امتحانات میں سابق کنٹرولر سمیت 5 افراد ذمہ دار قرار دئے گئے ہیں۔
مقابلے کے امتحانات میں سابق کنٹرولرہادی بخش کلہوڑو کو اہم ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی کنٹرولر شوکت اجن، سیکرٹ برانچ انچارج فاروق نور کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا۔
رپورٹ میں دو سیکریٹریز پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کی تفتیش میں ٹیمپرنگ اور جعلسازی کی تصدیق کی گئی۔
جعلسازی میں ملوث سابق چیئرمین بیرون ملک فرار ہے۔