پی ٹی آئی رہنما شاہد احمد خٹک اور مینا خان کو بونیر سے گرفتار کرلیا گیا، دونوں کو قانونی کارروائی کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں رہنما 9 مئی واقعات کے بعد روپوش تھے۔
دونوں رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
شاہد خٹک کرک سے ممبر قومی اسمبلی خیبرپختونخوا ہیں ، جبکہ مینا خان پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہیں۔ دونوں پی ٹی آئی کے فعال رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔
پشاور پولیس نے دونوں رہنماؤں کو پشاور کے ایک علاقے سے حراست میں لیا ہے۔
شاہد خٹک کے خلاف توڑ پھوڑ اور سڑک بندش میں ملوث ہونے کے شبے میں انسداد دہشتردی ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات تھانہ کرک سی پی، بانڈہ داؤد شاہ اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔
دوسری جانب جہلم سے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی چوہدری ثقلین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔