سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام کمرشل ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹس لگانے پر پابندی لگادی گئی۔
ایک بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کمرشل ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹس کی اب اجازت نہیں ہوگی، اسکول بسز اور وینز سے بھی سی این جی سلینڈر ہٹائے جائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبے میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس کے علاوہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، مزید 500 بسوں کی تجویز دی گئی ہے۔