خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی اس دوران کرنسی کی غیرقانونی ایکس چینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں توحید خان، فاروق خان، امجد حسین اور منصور خان شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 3 کروڑ 43 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ پکڑے گئے افراد سے متعدد شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔