راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے احتساب عدالت آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے فیز 8 کی نئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میں پیش آیا جہاں 5 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر جج سردار امجد اسحاق کے گھر والوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔
جس پر جج سردار امجد اسحاق نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکوں کی جوابی فائرنگ سے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جج سردارامجد اسحاق کی میت کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سی پی او راولپنڈی نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔