Aaj Logo

شائع 29 مئ 2023 11:26am

غیر ملکی کمپنیز کا منافع 83 فیصد کم ہوگیا

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دس ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیز کا منافع میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال دس ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیز کا منافع 83 فیصد کم ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی کمپنیز نے گزشتہ مالی سال دس ماہ میں ایک ارب 46 کروڑ ڈالر کا منافع اپنے ممالک میں ترسیل کیا تھا، تاہم جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے دوران غیر ملکی کمپنیز نے 25 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا منافع اپنے ملکوں میں ترسیل کیا، اس طرح دس ماہ کے دوران منافع میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔

Read Comments