Aaj Logo

شائع 28 مئ 2023 01:28pm

سندھ میں رواں مالی سال صرف 20 فیصد بجٹ استعمال ہو سکا، رپورٹ میں انکشاف

سندھ کے محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال صوبے کے ئی محکموں نے مختص بجٹ استعمال ہی نہیں کیا۔

رواں مالی سال صوبہ سندھ میں فقط 20 فیصد بجٹ استعمال ہوسکا، اس حوالے سے محکمہ خزانہ سندھ کی بجٹ سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق کئی محکموں نے مختص بجٹ استعمال ہی نہیں کیا۔

محکمہ خزانہ کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال صوبے کے ترقیاتی بجٹ کے 459 ارب میں سے صرف 92 ارب روپے خرچ ہو پائے، اور ترقیاتی بجٹ کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سیلاب بتایا گیا، جب کہ کراچی کے میگا پروجیکٹ کیلئے 10 ارب میں سے 29 فیصد فنڈز استعمال ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سالی محکمہ آبپاشی نے سب سے زیادہ 44 فیصد بجٹ خرچ کیا، اس کے برعکس محکمہ صحت کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 7 فیصد اور تعلیمی شعبے کے ترقی میں سے صرف 12 فیصد استعمال ہو پایا، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا 18 فیصد بجٹ استعمال ہوا، جب کہ محکمہ بلدیات کا ترقیاتی بجٹ بھی27 فیصد استعمال ہوسکا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے منصوبے بالکل رل گئے، ایک ہزار 652 نئےمنصوبوں کیلئے 79 ارب روپے مختص تھے، تاہم نئے منصوبوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہو پایا۔

Read Comments