مشرقی یوکرین کے شہر دنیپرو میں ایک کلینک پر روسی میزائل حملے میں دو افراد ہلاک، بچوں سمیت 30زخمی ہوگئے۔
روسی حملے کے باعث کلینک کی عمارت تباہ ہوگئی۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف، دنیپرو اور مشرقی علاقوں پر رات بھر فضائی حملے کیے۔
مزید کہا کہ روس کی طرف سے داغے گئے 10 میزائلوں اور 20 سے زائد ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں یوکرین کے اسلحہ ڈپو کو تباہ کیا گیا۔