پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 214 روپے کمی سے 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 9 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 1952 ڈالر پر آگیا ہے۔