وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔
اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو اقتصادی، تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی و پائیدار دو طرفہ تعلقات جب کہ آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیرخزانہ نے چیلنجنگ معاشی ماحول سے نمٹنے اور معیشت کو استحکام و ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر نے معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔