نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔
نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق اضافہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین اضافی ادائیگیاں مئی کے بلوں میں کریں گے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔