لاہور میں گرمی کی شدت کے بڑھنے کے ساتھ بجلی کی بندش بھی بڑھتی جارہی ہے، 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔
موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ جاتی ہے لیکن حالیہ گرمی کی لہر میں بجلی کی بندش کا سلسلہ مزید بڑھ گیا ہے۔
لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کے بِلوں میں اضافے سے بھی شہری پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ بل بڑھتے جارہے ہیں مگر بجلی نہیں آتی ہے۔
واضح رہے کہ فیروزپور روڈ، جیل روڈ، رسول پارک، سمن آباد، گڑھی شاہو اور مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابی کے نام پر بھی بجلی کئی کئی گھنٹے بند رکھی جارہی ہے۔