Aaj Logo

شائع 25 مئ 2023 10:35am

شہزادی رائے نے کے ایم سی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

سماجی کارکن اور خواجہ سرا ایکٹیوسٹ شہزادی رائے نے کراچی میونسپل کارپوریشن کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کو یہ اطلاع دینے والی شہزادی رائے نے لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکرگزار ہوں جس نے ایوان میں جانے کا موقع دیا، یہ مُلک کی تاریخ میں پہلی بار ہے۔

شہزادی رائے نے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ ایوان میں جاکرسب سے پہلے شہر کی سڑکوں کے ساتھ ناکارہ سیورج سسٹم کی نشاندہی کروں گی۔

میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول

الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی حکومت میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میئر، ڈپٹی مئیر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون کو جمع کرائے جائیں گے، جانچ پڑتال 11 جون کو ہوگی اور اپیل 12 جون تک دائر کی جا سکے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریبونلز اپیل پر 13 جون تک فیصلہ کریں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 14 جون تک واپس لیے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب 15 جون کو ہوگا۔

Read Comments