پشاور: خیبرپختونخوا میں فوجی تنصیبات پر حملے اور قومی ہیروز کے مجسموں کی بےحرمتی میں ملوث 16 افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔
خیبر پختونخوا میں فوجی تنصیبات اور شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کے واقعات میں ملوث 16 ملزموں کے کیسز موجودہ زمینی قوائد کے مطابق بنائی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو مردان کے مختلف علاقوں، مالاکنڈ، دیر اور بنوں سے گرفتار کیا تھا جن پر فوجی و دیگر تنصیبات پر حملے کرنے کا الزام ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 16 افراد کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری ملی ہے۔