پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر 1982 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے دام 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے ہوگئے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 875 روپے ہوگئی ہے۔