خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر شامی سیامی جُڑواں بچے علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جُڑواں بچے احسان اور بسام اپنے والدین کے ہمراہ ترکیہ سے فضائی طبی انخلاء کے طیارے کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض میں نیشنل گارڈ کے شاہ عبداللہ چلڈرن اسپیشلسٹ سینٹر پہنچا دیے گئے ہیں۔
جڑواں بچوں کو ترکیہ سے شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں علاج کے لیے شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
انسانی ہمدردی کے اس اقدام پر بچوں کے والدین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں کے ساتھ شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ جڑواں بچوں کو علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کرنے کی ہدایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔