نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 3 روپے50 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست مسترد کردی، جب کہ ڈسکوز کی 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی۔
بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے کیوں کہ نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ڈسکوز کی 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے، ڈسکوز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46 ارب 28 کروڑ روپے کی درخواست جمع کروائی تھی۔
نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے مطابق 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 47 پیسے فی یونٹ پہلے ہی چارج کیا جا رہا ہے۔
نیپرا کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، بجلی کی قیمتوں میں اضافےکی درخواست ایڈجسمنٹ کی مدمیں کی گئی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئےبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی، نیپرا نے سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔
نیپرا نے واضح کیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلے دیا جا چکا، وفاق کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں۔