احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی۔ وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف نے منی لانڈرنگ کیس میں اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔
شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف اور شریک ملزم طاہر نقوی کے وکیل نے بتایا کہ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں مجھے بے گناہ قرار دیا گیا ہے، اب مجھے ضمانت کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔ شریک ملزمان طاہر نقوی نے بھی اپنی عبوری ضمانت واپس لے۔
نیب نے اپنی رپورٹ میں ہارون یوسف اور دیگر کو بھی بے گناہ قرار دیا ہے۔
منی لانڈرنگ کیس میں ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان ہیں۔
اس سے قبل ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں اشتہاری تھے۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف ور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی