وزیراعظم شہباز شریف نے سابق سفیر آصف درانی کو نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات کردیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آصف درانی کو وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات کردیا گیا ہے۔
آصف درانی اس سے قبل افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
صادق خان کے استغفےٰ کے بعد نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ خالی تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے محمد صادق نے تین سال عہدے پر رہنے کے بعد گزشتہ سال اگست کے آغاز میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔