پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر سستا ہوکر 1959 ڈالر فی اونس تک گر گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے کمی سے 2 لاکھ 3 ہزار 361 روپے ہوگئی۔