ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 59 پیسے مزید اضافے کے بعد ڈالر 287 روپے 15 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر ایک روپے 33 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 308 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 286.56 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔