سپریم کورٹ نے صوباٸی حکومتوں کو ملک بھر میں جیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے جیلوں سے متعلق تازہ رپورٹس کو متعلقہ ہاٸیکورٹس بھجوانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ملک بھر میں جیلوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوے کہا کہ جیلوں کے حالات کچھ اچھے نہیں ہے، جیلوں میں حد سے زیادہ قیدی رکھے گٸے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے صوبے کی جیلوں کا دورہ بھی کیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جیل بننے کا کئی سالوں سے سن رہے ہیں، اڈیالہ جیل میں بھی حد سے زیادہ قیدی ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ اڈیالہ جیل میں صفاٸی کا بہتر نظام ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جیلوں میں بنیادی چیزوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا، صوبائی حکومتوں کو متحرک کرنا ہوگا، یہ صوبائی معاملہ ہے، مزید جائزے کے لیے صوباٸی ہاٸیکورٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔
عدالت نے صوبائی حکومتوں کو جیلوں کی حالت زار سے متعلق تفصیلات متعلقہ ہائیکورٹس بھجوانے کا حکم دیتے ہوے کہا کہ متعلقہ ہائیکورٹس جائزہ لے کر مزید احکامات جاری کریں۔