پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو ہزار روپے کے اضافے کے مطابق فی تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ عالمی بازار میں 5 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1972 ڈالر ہے۔