پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔
الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن 23 مئی کو توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو جاری شوکاز نوٹس کی سماعت بھی 23 مئی کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ تحریک انصاف کو شو کاز نوٹس غیرقانونی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔