کراچی میں پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے، پہلے مرحلے میں 92 افراد کی فہرست تیار کرکے تھانوں کو فراہم کردی گئی۔
کراچی پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی فہرست میں ایم پی اے سمیت سابق ایم این ایز بھی شامل ہیں۔
فہرستیں مکمل تفصیلات کے ساتھ متعلقہ تھانوں کو فراہم بھی کردی گئیں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فہرست میں موجود بیشتر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تمام افراد کی تصویریں اور جلاؤ گھیراو ہنگامے کا پوائنٹ بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سندھ بھر سے مجموعی طور پر تین سو چالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.
پولیس حکام کے مطابق فہرست میں موجود بیشتر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سندھ بھر سے 340 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پولیس نے کراچی میں 9 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
پولیس چیف کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا تھا کہ ٹیم ون میں 2 ایس ایس پیز شامل ہیں، ٹیم ون پرتشدد واقعات کی سوشل میڈیا پرموجود وڈیوز اکٹھی کرے گی، ٹیم ٹو ایس ایس پیز سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے، ٹیم ٹو وڈیوز میں نظر آنے والے افراد کا نادرا سے ڈیٹا لے گی۔
ایڈیشنل آئی جی نے مزید بتایا تھا کہ ٹیم تھری، ٹیم ون اور ٹیم ٹو کی معلومات پر چھاپے مارے گی، ٹیم تھری مطلوب ملزمان کو گرفتار کرے گی، چوتھی ٹیم ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کام کرے گی، ٹیم فور گرفتار ملزمان سے تفتیش کرے گی، ٹیم فور عدالتی کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کی معاونت بھی کرے گی۔
پولیس چیف کراچی کے مطابق ضلعی ایس ایس پیز میڈیا نمائندوں سے واقعات کی وڈیوز حاصل کریں، ایس ایس پی ایس آئی یو جلاؤ گھیراو کے مقامات کی جیو فینسنگ کریں، ایس ایس پی ای وی ایل سی ملزمان کے زیراستعمال گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے۔
ایڈیشنل آئی جی نے حکم نامے میں کہا تھا کہ زونل ڈی آئی جیز تمام ٹیموں کےکام کی نگرانی کریں۔