جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
حکومت نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد کا اضافہ کردیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اور دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ادویات نے اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی، جب کہ ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا تین ماہ بعد دوبارہ جائزہ لے گا، اورڈالرکی قدرمیں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔