جناح ہاؤس لاہور میں حملے کی مبینہ مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئی۔
جناح ہاوس لاہور پر 9 مئی کو حملے کی مبینہ مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ پولیس ٹیم کے پہنچتے ہی فرار ہوگئی۔ ملزمہ کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ چھاپہ مار ٹیم کے پہنچتے ہی عقبی دروازے سے فرار ہو گئی۔ خدیجہ شاہ کو عمیر شیخ نامی شخص نے پناہ دے رکھی تھی۔
حکام نے بتایا کہ خدیجہ شاہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہے، اور اس کے کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کے تمام ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے ہیں، ملزمہ 9 مئی کو فون کرکے لوگوں کو بلاتی رہی ہے۔۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے بھاگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، کس کے ذریعے ملزمہ کے فرار کے سہولت کاروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔