عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت 1976 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی اور دس گرام سونا اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 274 روپے کا ہوگیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے کی سطح پر پہنچے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔