کانز فلم فیسٹیول 2023 میں جونی ڈیپ اپنی پرفارمنس کیلئے اسٹینڈنگ اویشن ملنے پر آبدیدہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 76ویں کاننرفلم فیسٹیول کا آغاز ہولی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کی فلم ’جین ڈی باری‘ سے ہوا جب کہ فیسٹیول کا اختتام اینی میٹڈ فلم ’ایلیمینٹل‘ سے ہوگا۔
فیسٹیول میں جونی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ اور ہولی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف 2022 میں قانونی جنگ کے بعد پہلی بار عوامی طور پر منظر عام پر آئے ہیں۔
جونی ڈیپ کی فلم ’جین ڈی باری‘ کا پریمیئر ہوا تو ناظرین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر جونی ڈیپ کے لیے 7 منٹ تک تالیاں بجائیں۔
مداحوں کا استقبال دیکھ کر جونی ڈیپ کے آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہوں نے ہاتھ جوڑ کر شرکاء کا شکریہ ادا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد ہر سال روایتی طور پر مئی کے وسط میں ہوتا ہے، اس بار 76ویں فلم فیسٹیول کا آغاز فرانس میں 16 مئی سے ہوا ہے جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔