کیلاش قبیلے کے صدیوں پرانے تہوار ’’زوشی (چلم جوش )‘‘ کا آغاز ہوگیا جس میں شرکت کے لئے ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے وادی بمبوریت میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔
چترال میں مُقیم کیلاشی قبیلہ ہرسال موسم بہار کی آمد پر مئی کے مہینے میں قدیمی تہوار“زوشی“ مناتا ہے جس میں کیلاش قبیلے کی خواتین مخصوص لباس زیب تن کیے روایتی رقص پیش کرتی ہیں۔
موسم بہارمیں منائے جانے والے اس تہوار میں دُودھ تقسیم کیا جاتا ہے اور نئے شادی شدہ جوڑے بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔
ایک خاتون نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ مذہبی تہوار مئی میں منایا جاتا ہے ’چلم زوشی‘ کہا جاتا ہے۔
کیلاش کی تینوں وادیوں میں زوشی تہوار کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جس کو دیکھنے کے لیے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال چترال کا رُخ کرتی ہے۔