روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے امن معاہدے کے لیے افریقی رہنماؤں سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
صدر جنوبی افریقہ سرل راما فوسا نے کہا روس اور یوکرین کے سربراہان نے افریقی رہنماؤں سے ملاقات کی حامی بھرلی ہے وہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو امن معاہدے سے متعلق بریفنگ دے دی گئی ہے۔
امن معاہدے کو سینیگال، یوگینڈا، مصر، کانگو اور زیمبیا کے رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے۔