Aaj Logo

شائع 16 مئ 2023 08:43pm

بالی ووڈ اداکارہ کی منگنی پر والدہ کا جذباتی پیغام

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی والدہ رینا چوپڑا نے بیٹی کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

پرینیتی چوپڑا کی والدہ رینا چوپڑا نے انسٹاگرام پر پرینیتی اور راگھو کی منگنی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آپ کی زندگی میں ایسی وجوہات ہیں جو آپ کو بار بار یہ یقین دلاتی ہیں کہ اُوپر ایک خدا موجود ہے اور یہ منگنی اُنہیں وجوہات میں سے ایک ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں بیٹی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا اس خوشی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

Read Comments