ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ایک پیسے سستا ہو کر ڈالر 284 روپے 96 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 298 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 11 پیسے کمی کے بعد 284 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔