محکمہ داخلہ نے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا۔
پولیس نے علی زیدی کو ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے سانس لے رہا ہوں، مجھے جیکب آباد لے جانا تھا، میں نے کہا طبیعت صحیح نہیں کراچی رکھا جائے، جس پر ہوم سیکریٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری سنی، مجھے گرفتار کیوں کیا گیا اب تک نہیں معلوم۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر میں ہنگامہ آرائی جو ہوئی، ہمیں پتہ ہے کہ کون کر وارہا ہے، میں اپنے لوگوں کو روکنے جا رہا تھا کہ پولیس نے اچانک اٹھا لیا۔
علی زیدی نے سوال کیا کہ فرانس میں اتنا بڑا احتجاج ہوا کیا وہاں بغاوت کے مقدمات بن رہے ہیں؟۔