پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا، انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
وفاقی پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو سیکٹر ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب لال حویلی میں رات گئے شیخ رشید اورراشد شفیق شیخ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے ایک اور چھاپہ مارا گیا تاہم کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔
قبل ازیں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا۔
فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اْن پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام ہے۔