وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے، اور اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوں گے۔
قومی اسلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر3 بجے ہوگا، جس میں 9 مئی اور بعد کے حالات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ امن وامان کی صورتحال سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا۔