Aaj Logo

شائع 13 مئ 2023 11:09am

کراچی، کوئٹہ میں کانگو وائرس سے 2 مریضوں کی اموات کے باعث الرٹ جاری

کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے 2 مریضوں کی اموات کے باعث محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے اسی حوالے سے طبی ماہرین نےعوام کوہدایت کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

کانگو وائرس کے حوالے سے کنسلٹنٹ ڈاکٹراشفاق نے بتایا کہ یہ وائرس مویشیوں گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس، اونٹ اور دنبوں کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔

وائرس کی نشانیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مریض کے جسم میں درد اور بخار سے جسم میں دانے نکل آنا کانگو کی ابتدائی علامات ہیں لیکن کانگو کے خاتمے کی ویکسین نہیں ہے،علامات ظاہر ہونے پر بروقت علاج ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو کی وباء میں احتیاطی تدابیر لازم ہے اینٹی وائرل کی ادویات بھی اس کے علاج میں مدد کرسکتی ہیں۔

Read Comments