کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سات سالہ ابیہان کی تلاش میں 7 روز گزر گئے۔
گلشن اقبال تیرہ ڈی میں گزشتہ ہفتے کی شام سات سالہ ابیہان گھر کے باہر کھیلنے گیالیکن واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ کی جانب سے ابیہان کی تلاش ساتویں روز بھی جاری رہی لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پہلی جماعت کا ذہین طالب علم انتظامی غفلت کا نشانہ بن گیا۔ مین ہول 9 ماہ سے کھلا ہے، انتظامیہ کی جانب سے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ متعدد بار انتظامیہ سے گٹر کے ڈھکن کے حوالے سے شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
اہل علاقہ کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے گٹر کا ڈھکن نہ لگایا گیا، جس کے بعد بچے کی تلاش میں پورا روڈ کھودنا پڑا گیا۔ سڑک کھودنے سے عوام کو ہی پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران شہر قائد کے مختلف مقامات پر 5 افراد گٹر اور نالوں میں گرکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔