سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں اہم ترمیم کردی۔جس کےلئے میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کسی بھی شخص کو بنایا جاسکتا ہے جسے چھ ماہ کے اندر الیکشن لڑنا ہوگا۔
سندھ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے اہم ترمیم منظور کرلی گئی۔
ایوان مین تقریر کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بولے یہ ترمیم آئین کے مطابق پیش کی گئی ہے۔ جس طرح وفاق میں کوئی شخص وفاقی وزیر بن جاتا ہے اور چھ ماہ کے اندر منتخب رکن ہوتا ہے یہ اسی طرز کی ترمیم ہے۔
بلدیاتی قانون میں ترمیم کی ایوان میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے بھی حمایت کی۔ ایوان میں تحریک انصاف کے ارکان موجود نہیں تھے۔ قائمقام اسپیکر نے ترمیم کو متفقہ طور پر منظور کرنے کا اعلان کیا۔
ترمیم کے بعد میئر کراچی کو چھ ماہ کے اندر اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق میئر کراچی کے لئےمرتضی وہاب انتہائی مضبوط امیدوار ہیں، جس کی تعیناتی کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔